جناح ہسپتال میں ایک سال کے دوران 57 ہزار فری ڈائلیسز کئے گئے: ڈی سی او
لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ اعجاز ٹرسٹ کی میڈیکل کے شعبے میں خدمات قابل ستائش ہیں اور اب تک ایک سال میں 57 ہزار سے زائد فری ڈائلیسز کئیےجا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہسپتال میں اعجاز ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ کی گئی مشین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اپٹما کے سینئر مرکزی رہنما گوہر اعجاز اور ضلعی حکومت کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ جناح ہسپتال میں اب 12 مشینیں ڈائلیسز کے لےے استعمال کی جا رہی ہیں جو مکمل طور پر فنکشنل ہیں۔ ڈی سی او لاہور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف میں انعامات بھی تقسیم کےے۔ جن میں ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر شعیب، مس ساجدہ اور مس مسرت کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ڈسٹ ماسک کا استعمال لازمی کریں کیونکہ ڈسٹ ماسک کے استعمال سے متعدد سانس کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیر پنڈ برکی ہڈےارہ میں شہریوں میں ڈسٹ ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔