چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ۔

06 دسمبر 2010 (23:31)
اپنے چیمبرمیں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں انصاف کی تیزترفراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے اوراس کے حوصلہ افزاء نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تنخواہوں میں اضافے کے باعث عدالتی نظام سے اسی فیصد کرپشن کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے صحافیوں کو سچ کی آواز بلند کرنے پرسراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔