وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پرانقرہ پہنچ گئے۔

06 دسمبر 2010 (23:17)
وزیراعظم انقرہ پہنچے توترکی کے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی مہمت ایدین نے ان کااستقبال کیا۔ وزیراعظم کے ساتھ مخدوم امین فہیم، سید نوید قمر، راجہ پرویزاشرف، غلام احمد بلوراورسیکرٹری خارجہ سلمان بشیربھی ترکی پہنچے، اس سے پہلے وزیراعظم کو چکلالہ ایئربیس پروفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہوں اوردیگراعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے دورے سے تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اوردوسرے شعبوں میں روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک افغانستان کے ساتھ مل کرمختلف شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو وسعت دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...