روسی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز روس کا سیٹلائٹ رخ تبدیل ہوجانے کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا ۔

06 دسمبر 2010 (20:43)
مقامی میڈیا کے مطابق قازقستان کے بیکنور سپیس سٹیشن سے چھوڑا جانے والا سیٹلائیٹ ہوائی کے قریب دھماکے سے گر کر تباہ ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیٹلائیٹ کا رخ مدار کی جانب سے پھر جانے کے باعث انہیں جزوی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ تباہ ہونے والا سیٹلائیٹ روس کی جانب سے امریکی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے جواب میں گلوناس پروگرام کے سلسلہ کا آخری سیٹلائیٹ تھا۔ انیس سو چھہتر سے جاری اس منصوبے پر گزشتہ دس سال میں روس دو ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔