وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلیے بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا
ان خیالات کا اظہارقمرزمان کائرہ نے اسلام آباد میں بین الاقوامی یوتھ کانفرنس سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ترقی پذیرممالک کا مسئلہ ہے ہم اسکے خاتمے کیلیے کام کررہے ہیں اوراس حوالے بل بھی تیارکرلیا ہے جو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سمجھتی ہے کہ ہر ایشو پر صرف ان کا موقف درست ہے، انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پنجاب کے تمام تھانوں سرکاری دفاتراورپٹوارخانوں میں کرپشن ختم ہو چکی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملکی قرضے معاف کروانے کا مطالبہ مضحکہ خیزہے اس کے لیے بہت زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ہمسایہ ممالک کی ریشہ دوانیوں کے باعث دفاعی بجٹ میں کمی نہیں لاسکتے۔