بھارت اورفرانس کے درمیان سول ایٹمی معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت فرانس بھارت میں دو ایٹمی ری ایکٹرتعمیرکرے گا

06 دسمبر 2010 (14:44)
فرانس کے صدرنکولس سرکوزی اوروزیراعظم من موہن سنگھ کے درمیان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مذاکرات جاری ہیں۔ دونوں سربراہوں نے ایٹمی معاہدے پردستخط کردیئے ہیں۔ اس کے تحت فرانس بھارت میں دوایٹمی ریکٹرتعمیر کرے گا۔ اس کے علاوہ فرانس نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے ۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا تھا کہ بھارت کوعالمی جوہری توانائی اوردیگربین الاقوامی اداروں کارکن بھی ہونا چاہیئے۔