گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت آج سےلاہور شیخو پورہ اور ساہیوال ریجن میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی تین دن کے لیے بند کردی گئی ۔

06 دسمبر 2010 (14:36)
سوئی ناردرن گیس پائپ لاینئزکے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کی تین ہزار کے قریب صنعتوں کوآج صبح چھ بجے سے گیس کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے ۔ صنعتوں کو تین روز کےبعدنودسمبرجمعرات کی صبح چھ بجےسپلائی بحال کردی جائے گی ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی ہے جبکہ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی اس بندش کی وجہ سے ان کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہے۔ لاہورریجن کے سی این جی سٹیشن سات دسمبربروزمنگل کولوڈمینجمنٹ کے تحت بند رہیں گے۔