سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پی سی او ججز کےاعتراضات مستردکردئیے۔

06 دسمبر 2010 (14:18)
سپریم کورٹ میں پی سی او ججوں کے خلاف توہین عدلت کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس سائرعلی نے رضا کارانہ طور پر بینچ میں بیٹھنے سے انکارکردیا۔ سپریم کورٹ نے بینچ میں شامل ججوں جسٹس طارق پرویز، جسٹس شاہد صدیقی اورجسٹس جواد ایس خواجہ پراٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ جسٹس شبررضا کے وکیل ڈاکٹرباسط ایڈووکیٹ نے ان جج صاحبان پر اعتراضات اٹھائے تھے ، لہٰذا یہ بینچ کیس کی سماعت نہیں کرسکتا تاہم عدالت نے ان اعتراضات کو مسترد کر دیا، ڈاکٹرباسط ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔جسٹس ثائرعلی کے بینچ میں بیٹھنے سےانکاربعد نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا جائے گا