پشاورمیں یکم سے دس محرم الحرام تک افغان مہاجرین کےداخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

06 دسمبر 2010 (12:26)
ایس پی سٹی پشاورنے محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے،انہوں نے بتایا کہ نومحرم الحرام کو صدر کا علاقہ مکمل سیل کر دیا جائے گا، سات سے دس محرم الحرام تک اندرون شہرکوبھی سیل کیاجائے گا،ایس پی سٹی کا کہنا ہے پشاورمیں ہونے والے جلوسوں میں دوسرے شہرکے افرادکو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اوریکم سے دس محرم الحرام تک افغان مہاجرین کے پشاورمیں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے