امریکہ میں سابق سعودی سفیرشہزادہ ترکی الفیصل کا خیال ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات سے امریکی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

06 دسمبر 2010 (12:11)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نےکہا کہ اب حکومتی عہدے داروں کے لیے امریکی سفارتکاروں کے ساتھ کھل کر بات کرنا بہت مشکل ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے برعکس سفارت کاروں سے اس خیال کے تحت کھل کربات کی جاتی ہے کہ یہ رازرہے گی۔ اور ایسی گفتگو کو آگے پہنچا دینا اعتماد کو قتل کردینے کے مترادف ہوتا ہے، ادھر آسٹریلیا پرکیچڑاچھالنے پرآسٹریلوی وزیر دفاع نے امریکی سفیر سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ وکی لیکس کے مطابق کینبرا میں امریکی سفیر نے آسٹریلوی وزیر دفاع کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی سیکیورٹی سے متعلق پالیسی میں ذرا بھی دلچسپی نہیں رکھتے ،