امریکا نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا۔
بھارتی میڈیا نے بنگلادیشی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شیخ حسینہ بھارت میں موجود ہیں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا