کامن ویلتھ گیمز:پاکستان کے محمد طاہر شریف ریسلنگ کے فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلر محمد طاہر شریف فائنل میں پہنچ گئے۔ریسلنگ مقابلے میں پاکستان کے محمد طاہر شریف نے 74 کلو گرام کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کول ہاکنز کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔پاکستان کے طیب رضا 97 کلو گرام کیٹیگری کا سیمی فائنل ہار گئے انہیں کینیڈا کے نیشان رندھاوا نے شکست دی۔