ایف آئی نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی تفشیش کیلئے کراچی ٹیم تشکیل دیدی
کراچی:الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اےنےکراچی میں بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔کراچی میں بھی ایف آئی اے کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی ٹیم کی سربراہ مقرر ہوئی ہیں جبکہ ٹیم کے ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو، سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ ٹیم کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔