گوجرانوالہ:1200فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، کریانہ سٹورز، پان شاپس کی چیکنگ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عدیل اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ عمر فاروق کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کاروائیاں۔ 1200 فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، کریانہ سٹورز، پان شاپس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سیکشن 13 کے تحت کاروائیاں کی گئیں۔ جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں200 افراد کو 36لاکھ روپے جرمانہ کے گےاجبکہ 10 یونٹس کو اصلاحات تک کام کرنے سے روک دیا گیا۔ضلع کے نواحی علاقوں میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی جانب سے سخت ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ کاروائیوں کے دوران 2000 کلو فنگس زدہ اچار، 537 لٹر ناقص ملاوٹ شدہ دودھ، 90 لٹر ناقص آئل، 78 کلو ممنوعہ رنگ، 8,360 ساشے ممنوعہ گٹکا اور سینکڑوں کلو مضر صحت خوراک تلف کی گئی۔ضلع گوجرانوالہ میں 13 مکروہ کاروبار کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مقدمات درج کروائے۔