پسماندہ علاقوں کو بھی جدید اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں: ڈاکٹر محمد عمر طلحہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مستند معالج ہی صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ پوش علاقوںکے مکینوں کو اچھے معالجین کی خدمات حاصل ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ پسماندہ علاقوں میں بسنے والوں کو بھی جدید اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ لائف کئیر میڈیکل کلینک گلہ سنٹرل ہسپتال جناح کالونی کا قیام اسی سوچ کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد عمر طلحہ نے کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر عاطف ذیشان، منتظمین حاجی محمد اشرف، محمد اویس مغل کے علاہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا رحمن کالونی، جناح کالونی، بخاری کالونی، محلہ علی پورہ اور مکی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ ہسپتال کا قیام اس علاقے کی محرومی میں کمی کا سبب بنے گا۔ ہسپتال انتظامیہ نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں مزید ماہر معالجین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ہمارا مشن لوٹ مار نہیں بلکہ خدمت انسانیت ہے۔