سیاسی ڈیروں پر سرکاری ملازمین کا کلچر ختم کرینگے: خالد عزیز لون،طارق گجر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون ،جنرل سیکرٹری چوہدری طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی ڈیروں پر سرکاری ملازمین کا کلچر ختم کرینگے سرکاری ملازمین اور افسران اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی عادت ڈال لیں۔ شہر بھر میں نکاسی اب اور سوریج کے علاوہ کوڑا کرکٹ اور گندگی جیسے مسائل نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا مگر افسوس کہ ن لیگی سابق حکومت نے ان مسائل کی جانب زرا بھر بھی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا ہم نے واسا کے علاوہ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے افسروں کو ملاقاتوں میں سختی سے باور کرایا ہے کہ سرکاری ملازمین کے سیاسی شخصیات کے گھروں اور ڈیروں پر کام کرنے کے عمل کو فوری طورپر روکا جائے ورنہ ان ملازمین کی لسٹیں پنجاب حکومت کو فراہم کر کے انہیں نوکریوں سے برخاست کروایا جائے گا ان سرکاری ملازمین کو وارننگ ہے جو ن لیگی ممبران اسمبلی اور سابق چیئرمینوں کے گھروں یا ڈیروں پر کام کر رہے ہیں وہ اپنے اداروں میں فوری واپس ا ٓجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اعلی حکام سے ملکر پلاننگ بنائی ہے شہر بھر میں جلد مثبت تبدیلیاں نظر ائیں گی۔