ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب کی نارروال مےں کھلی کچہری،شکاےات سنےں
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب سیکرٹریٹ شاہد لطیف خاں اور اسسٹنٹ رجسٹراراصغر علی اعوا ن نے ڈی سی آفس نارووال میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں گیپکو،سوئی گیس، سٹیٹ لائف انشورنس، پوسٹ آفس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ایف بی آرکےخلاف 30 شکایات سنیں۔ اس موقع پر ان اداروںکے سینئر افسر، اسسٹنٹ نور عالم، محکمہ اطلاعات اور صحافی بھی موجود تھے۔ دوران سماعت 26 شکایات کا فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی 4 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس موقع پر موجود شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔ایڈوائزر انچارج شاہد لطیف خاں نے کہا اس ادارے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں نہ کسی وکیل کی ضرورت ہوتی ہیاور نہ فیس کی اس سلسلے میں شکایات کا صرف (40) چالیس دن میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ تمام شکایات کنندگان نے درخواست کی کہ یہ دورے جاری رہنے چاہئےں۔