قلعہ دیدار سنگھ حافظ آباد روڈ کی تعمےر بند، گڑھوں مےں گر کر کئی شہری زخمی
قلعہ دیدار سنگھ(حسیب آصف پندھیر سے) تقریبا 11 ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک قلعہ دیدار سنگھ مین حافظ آباد روڈ کی تعمےر تین ماہ سے بند۔عالم چوک سے کوٹ سرور تک بننے والی سڑک کھنڈر بن گئی ،ٹھیکیدار نے اندرون قلعہ دیدار سنگھ آبادی میں سے پرانا پتھر نکالنے کے لیے 5 فٹ تک گہرے کھڈے کھود ڈالے جن مےں گر کر کئی شہری زخمی ہو چکے ہیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑک کی حالت بہت خراب ہو گئی اور ےہ نہر کا منظر پیش کرنے لگی ،ٹھیکے کے شروع ہونے سے ہی قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں سڑک کی تعمیر کی رفتار انتہائی سست تھی اور اب تو کام ہی بند پڑا ہے،عوام نے کئی بار پر امن طریقے سے احتجاج کیا ،لیکن سڑک کی حالت خراب سے خراب تر ہو گئی ہے ،ٹھیکیدار سے رابط کرنے پر بتایا گیا کہ سڑک کے ٹینڈر کے وقت تعمیراتی سامان اور پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ کم تھے اب بہت زیادہ ہو گئے ہیں ،اس لئے گورنمنٹ سے تمام ٹھیکیداروں نے اپیل کر رکھی ہے کہ ریٹ بڑھائے جائیں، اور دوسری وجہ برسات ہے جس کی بنا پر کام بند کیا ،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے۔ حافظ آباد روڈ قلعہ دیدار سنگھ کی سٹرک کی تعمیر کےلئے احکامات جاری کیے جائیں۔