ایس پی صدر کی جامع مسجد مولانا سرفراز گکھڑ میں کھلی کچہری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایس پی صدر ڈویژن کی جامع مسجد مولانا سرفراز گکھڑ میں کھلی کچہری ، علاقہ مکینوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے اور فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن محمد عثمان ٹیپو نے آئی جی پنجاب کے احکامات کے پیش نظر گکھڑ کی جامع مسجد سرفراز میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائی جس میں پولیس سے متعلقہ شکاےات کو سنا گیااس موقع پر پی ایس او محمد رحمان اور ایس ایچ او گکھڑ بھی ہمراہ تھے سائلین نے ایس پی صدر کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر عثمان ٹیپو نے انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی صدر عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جا سکتی متعلقہ پولیس فوری سائلین کے مسائل کو حل کرے ۔