حافظ آباد سمیت پنجاب بھر مےں بچے کتابوں سے محروم ہیں:متحدہ محاذ اساتذہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)متحدہ محاذ اساتذہ کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت ضلع چےئرمےن ریاض احمد تارڑ نے کی۔اساتذہ رہنما¶ں میں فیاض وڑائچ چوہدری رفیق راناوقارخالدپرویزاصغر ہجرا،افتخار بھٹی، ریاست علی، ارشد مہر، شبر علی، امیر حمزہ، طارق لنگاہ ،حاجی اسلم ممتاز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حافظ آباد سمیت پورے پنجاب کے سرکاری سکولوں کے بچے کتابوں سے محروم ہیں ےہ بچے کتابےں نہ ہونے پر پڑھائی کے بغیر گھر واپس چلے جاتے ہیں،کوئی تو ان کے مستقبل کا سوچے۔کہاں ہیں راتوں کو عدالتیں لگانے والے۔ خدارا قوم کے مستقبل کو دا¶ پر نہ لگا¶ کیا قوم کوزمانہ جہالیت کے گراف پر لے جانے کاسوچ رہے ہو۔ اگر سکولوں میں بچوں کو کتابیں وقت پر نہ دی گئیں تو انکا مستقبل خراب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز کے اندر کتابیں نہ پہنچائی گئیں تو متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد کے رہنما ایسی تحریک لے کر اٹھیں گے جو پورا پنجاب دیکھے گا۔عوام کے آگے جھولی ڈال کر کتابوں کا بندوبست کرےںگے۔