عسکری بینک اور پاکستان فری لانسرز ایسو سی ایشن کے مابین معاہدہ
کراچی ( کامرس رپورٹر) عسکری بینک نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد عسکری فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی بینکنگ میں شمولیت کو موثر بنانا ہے۔PAFLA کے ساتھ یہ سٹریٹجک شراکت داری مالی خواندگی سے متعلق راہنمائی کے پروگرامز، سیمینارز، ویبینارز، کانفرنسز، پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز اور سرٹیفکیشن کورسزپیش کرے گی۔ عسکری بینک پاکستان بھر میں فر ی لانسرز کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرے گا۔اس مفاہمت نامے پرAKBL کی ہیڈ ڈیجیٹل سیلز، آمنہ بلال اورPAFLA کے سی ای او، طفیل احمد خان نے دستخط کیے۔ اس کے علاوہAKBL کے چیف ڈیجیٹل آفیسرشہریار علی شاہ، PAFLA کے شریک بانی اورEVP، ابراہیم امین، شریک بانی اورSVP،ہارون راجہ، ہیڈ سائوتھ پنجاب،دعا سکھیرا اوردونوں اداروں کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس شراکت داری کا مقصد فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔