زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ،حالت تشویشناک،وائٹ ہائوس کا اظہارافسوس
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی 56ویں سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس ہے۔