خوردنی تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی بھارت میں بھی سستا
نئی دہلی(پی پی آئی)خوردنی تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مینوفیکچررز نے قیمتوں میں 10 تا 12 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات وزارت خوراک اور صارفین کے نمائندوں سے میٹنگ کے بعد کہی ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق مینوفیکچررز نے کمی پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اچھی ملاقات رہی۔ پی پی آئی کے مطابقخوردنی تیل کی عالمی کمپنیوں نے قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق فارچیون برانڈ نے سویابین تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی۔ جون میں خوردنی تیل بنانے والوں نے قیمتوں میں 10 تا 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔