مرکنٹائل ایکس چینج میں 18.6ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے18.6ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد15325رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.760ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.126 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوںکی مالیت 2.257 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت1.703 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.176 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 859.345ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 673.317 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت446.947 ملین روپے،جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت196.316 ملین روپے رہی۔