نیسلے کا سیلاب زدگان کیلئے60ہزارلیٹرز پینے کے پانی کا عطیہ
لاہور: نیسلے پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میںسہولت دینے کیلئے 60,000لیٹرز پینے کاصاف پانی عطیہ کیا ہے۔اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے، وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز و سسٹین ایبلیٹی ، نیسلے پاکستان اورافغانستان نے کہا’’ پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ نیسلے پاکستان موسمیاتی اور انسانی بحران میں ضرورت کے وقت شہریوں کی مدد کیلئے پاکستان کی حکومت کی کال پررسپانس دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ نیسلے پاکستان اور این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد اور معاشروں میں ریلیف کے کام سر انجام دینے کیلئے کام کیا ہے اور یقین رکھتے ہیں کہ مشکل حالات اور بحران کے دوران اس کا ایک اہم کردار ہے ۔