خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے ڈور ٹو ڈور سروے مہم شروع کر دی‘ شفاعت علی
لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی نے کہا ہے ایسے خصوصی بچے جو تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل نہیں کر سکے۔ انہیں داخل کرانے کیلئے ڈور ٹو ڈور سروے مہم شروع کر دی ہے۔ اداروں میں حاضری اور بہترین نظم و ضبط قائم کیا جائے گا۔ کام چور اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی ممکن ہوا وہ کیا جائے گا۔ سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ان اخراجات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ اور ادارے کو مثالی محکمہ بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔