خیبر پی کے کے ٹیکسوں کی آمدن مشہوری کیلئے خرچ کرنا قابل مذمت ہے:نایاب جان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نایاب جان نے کے پی حکومت کی طرف سے 1000سوشل میڈیا انفلوئزر بھرتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ٹیکسوں کی آمدن پی ٹی ائی کی مشہوری کیلے خرچ کرنا قابل مذمت ہے۔وزیر اعلی محمود خان کے اس اقدام کے نتیجے میں 87کروڑ کی خطیر رقم ذاتی اشتہار بازی اور پروپیگنڈے پر خرچ کی جائیگی۔نایاب جان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا از خود نوٹس لیکر عوامی ٹیکس کے غلط استعمال۔کو رکوائیں۔