سنگھ پورہ میں یوٹرن بحال کرنے کا مطالبہ
لاہور (نیوز رپورٹر) سنگھ پورہ جی ٹی روڈ کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگھ پورہ یوٹرن کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔ یوٹرن بند کرنے کی وجہ سے ون وے کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے۔بھاری جرمانے بھی کئے جاتے ہیں ۔ عرصہ دراز سے یہاں روزانہ حادثات ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔