ٹرین میں خاتون کو ہراساں کرنے والے 2افراد گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) رواں ٹرین میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والے دو اشخاص کو ریلویز پولیس نے گرفتار کر لیاخاتون مسافر ٹرین مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر 8 میں راولپنڈی تا ملتان سفر کر رہی تھی خاتون مسافر نے عبد الہادی اور طلحہ نامی اشخاص کی جانب سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کی شکایت آن ڈیوٹی ریلویز پولیس ملازمین کو کی ۔دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس ملتان کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ریلویز پولیس مسافران بالخصوص خواتین کے پرسکون اور محفوظ سفر کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔