فیروز والہ : لڑائی جھگڑے پر فائرنگ خاتون سمیت 12افراد زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں خدیجہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے واقعہ پر نذیر احمد خان، غلام نبی اور عامر خان نے دیگر افراد کی مدد سے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 12 افراد کو زخمی کردیا حملہ آور فرار ہو گئے ۔زخمی ہونے والوں میں ثانیہ بی پی، مراد علی، فیصل، مرتضی، ذوالفقار، ذیشان، طارق علی اور اسلم وغیرہ شامل ہیں ۔فیکٹری ایریا پولیس نے عامر اور نذیر وغیرہ کیخلاف اقدام قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاْ۔