چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کا دورہ ہائیکورٹ بار
لاہور ( سپیشل رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا صدر لاہور ہائیکورٹ بار اکبر علی ڈوگر نے چیف جسٹس کا استقبال کیا،چیف جسٹس نے بار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، چیف جسٹس کو وکلا کے مسائل سے آگاہ کیاگیا جنہوں نے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کروائی۔