فیروزوالہ : گودام کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ‘ڈیڑھ کروڑ مالیت کا تیار مال جل گیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کھال تیار کرنے والی فیکٹری کے گودام میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا تیار شدہ مال اور جرنیٹر6 سو کے وی کا جل کر راکھ ہو گیا ۔ریسکیو کے عملے نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پایا فیروزوالا درج کرلیا۔