ملتان سے اغواء شہری لاہور سے بازیاب ‘4ملزم گرفتار
لاہو(نمائندہ خصوصی)شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران شاہ رکن عالم ملتان سے شہری کو اغوا کرنے والے 4 ملزمان گرفتارکر کے مغوی کو بازیاب کر لیا۔ 4 کار سوار ملزمان نے 20 سالہ اسامہ کو ملتان سے اغوا کیا اور شیراکوٹ کے علاقے نیازی اڈا لائے جہاں مغوی نے پولیس کو دیکھ کر شور کیا پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے گاڑی بھگا دی۔ پولیس نے پیچھا کر کے ملزمان روف‘زبیر‘قیصر‘عقیل کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق مدعی شہزاد حسین نے ملتان میں اپنے بیٹے اسامہ کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مغوی اسامہ کے والد اور متعلقہ پولیس کو ملتان اطلاع کر دی گئی ہے۔