پولیس افسروں کیخلاف درخواستیں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر وصول کرنے کا حکم
لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج شہبازاحمد کھگہ نے پولیس افسروں کیخلاف درخواستیں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر وصول کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ او کو تحریری اطلاع دے دی جائے کہ پولیس افسران کیخلاف درخواستیں وصول کی جائیں،عدالت کے روبرو موقف اپنایا گیا کہ لاہور کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک والے کسی بھی پولیس والے کیخلاف درخواست وصول نہیں کرتے ،درخواست وصول نہ کرنے کا پولیس ویب سائٹ پہ کوئی ایسا قانون موجود نہیںہے ، استدعا ہے کہ عدالت درخواست کی نہ وصولی کے بارے رپورٹ طلب کرے ،استدعا ہے کہ عدالت آئی جی پنجاب کو حکم دے پولیس افسران کیخلاف فرنٹ ڈیسک پر درخواست وصول کرے۔