کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم ناقابل برداشت‘ ن لیگ خانیوال
میاں چنوں (خبر نگار)مسلم لیگ ہاؤس میاں چنوں میں یو م استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلعی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں ضلعی سیکرٹری انفارمیشن میاں غلام شبیر ساقی اعجاز لطیف لیاقت علی ضیاء پرویز اقبال و یگر مسلم لیگی رہنما ؤں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دوکانوں، بستیوں،سکولوں پر قبضے اورظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کرکے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم کردیا کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مسئلہ کشمیر پر مسلم لیگ ن کی حکومت کا اصولی مؤقف قابلِ تحسین ہے۔