وزیراعلی پرویز الٰہی سے ایم پی اے رانا شہباز کی ملاقات

احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت) احمد پور سیال سے ایم پی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا شہباز احمد خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور ان کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔