اوورسیز کی ترسیلات سے معیشت کو سہارا ملا ہوا ہے: حبیب الرحمان زبیری
لاہور( این این آئی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کی وجہ سے ہماری معیشت کو سہارا ملا ہوا ہے ،اگر پاکستان کے پاس اس مد میں زرمبادلہ نہ آئے تو پاکستان گھمبیر مسائل سے دوچار ہو جائے ،حکومت دوسرے ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ایسوسی ایشنز سے روابط اور تعلقات کو مضبوط کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میںسینئر نائب صدر منتخب کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انٹر نیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر اقبال نے کابینہ کی تشکیل کردی جس کے مطابق یوکے کے ایگزیکٹو صدر عنصر محمود، سینئر نائب صدر حنا میر،نائب صدر رانا ستار،جنرل سیکرٹری شہریار بیگ،صدر وویمن ونگ یوکے نساء فردوس،صدر آکسفورڈ ملک خالد،پاکستان چیپٹر کے صدر پیر مسعود چشتی ،پنجاب چیپٹرکے صدر اظہر صدیق، کے پی چیپٹر صدر ناز الٰہی مغل،سینئر نائب صدر پاکستان چیپٹر قاری حبیب الرحمن زبیری،نائب صدر خالد نواز گھمن،جنرل سیکرٹری زوہیب الرحمن زبیری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ابرار شیخ،لاہور چیپٹر کے صدر عاشق علی رانا منتخب ہوگئے۔نو منتخب عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایل اے واحد وکلا ء کی جماعت ہے جو عالمی سطح پر قانونی و آئینی رائے ،مسائل ،اوررسیز کو ووٹ کا حق دلانے ،ملکی غیر ملکی وکلا ء کی تعلیم،تربیت اور انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ۔