رواں برس ٹیکسٹائل برآمدات میں 5فیصد اضافہ ایکسپورٹ 1.54 بلین ڈالر تک پہنچ گئی
فیصل آباد(آئی ا ین پی ) گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ملکی ایکسپورٹ میں ٹیکسٹائل کی شراکت داری 66 فیصد ہوگئی ہے۔ ایپٹما کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں1.47 بلین ڈالر کے مقابلے میں رواں برس ایکسپورٹ 1.54 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ملکی ایکسپورٹ میں ٹیکسٹائل برآٓمدات کی شراکت بھی 63 فیصد سے بڑھ کر66 فیصد ہوگئی ہے۔