ایم ایم بی ایل کا عوامی مالیاتی سہولیات کی رسائی کیلئے سی بی اے سے اشتراک
لاہور(کامرس رپورٹر)موبی لنک مائیکروفنانس بنک کا پسماندہ طبقوں کیلئے ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی رسائی کو فروغ دینے سے متعلق سی بی اے سے اشتراک لاہور، پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بنک، موبی لنک مائیکروفنانس بنک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) اور ملک میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے فعال صف اول کے ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم ،کمیونٹی بزنس ایجنٹ (سی بی اے) نے ملک بھر میں لوگوں کیلئے اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی رسائی بڑھانے کیلئے اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور بہتر مالیاتی خواندگی کے ذریعے مالی مصنوعات اور خدمات کی رسائی مزید مستحکم ہوگی۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر اور سی بی اے کے سی ای او ،غضنفر علی خان نے اسلام آباد میں ایم ایم بی ایل کے ہیڈ آفس میں اس دلچسپ معاہدے پر دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ کی موجودگی میں دستخط کئے۔ ایم ایم بی ایل ملک میں صف اول کا مالیاتی سہولیات پیش کرنے والا قابل ذکر ادارہ ہے جو ملک میں ڈیجیٹل سہولیات سے محروم لوگوں کو مکمل طور پر خدمات پیش کرنے کا خواہاں ہے۔