برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 12روپے کمی، فارمی انڈے مہنگے
لاہور( کامرس رپورٹر ) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 12روپے کمی سے327روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کمی سے218روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے202روپے فی درجن رہی۔