بنکس اور مالیاتی ادارے 4 روز بند رہیں گے
لاہور( کامرس رپورٹر )بنکس اور مالیاتی ادارے چار روز بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار معمول کی تعطیلات کے ساتھ 8اور9اگست کو ( نویں اور10ویں محرم الحرام) کی تعطیلات کی وجہ سے بنکس اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر 4 روز بند رہیں گے جو بدھ کے روز دوبارہ کھلیں گے۔