عاصم الیاس کا سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ، انسدادڈینگی اقدامات کا جائزہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے انسدادڈینگی اقدامات کو چیک کیا۔ انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ سرویلنس سرگرمیوں کو ذمہ داری سے جاری رکھا جائے۔انہوں نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کے نتائج سے بھی آگاہی حاصل کی۔