فیصل آباد:فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا ، صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات پوری لگن سے ملاوٹ مافیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف مصروف عمل ہیں۔اس ضمن میں جولائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق مجموعی طور پر 2228کارروائیاں کی گئیں۔340فوڈپوائنٹس کومجموعی طورپر 40,53000 روپے کے جرمانے جبکہ21پوائنٹس کی عارضی طورپراصلاح تک پروڈکشن بند اور24۔افرادپر فوڈاتھارٹی ایکٹ2011 کے تحت مقدمات کااندراج کرایاگیا۔