ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو اعظم کاشف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعظم کاشف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور سارا دن اپنے آفس میں دفتری امور نمٹائے، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہاآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے15 رکنی وفد نے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان کی قیادت میں سی ای اوسے ملاقات کی اور عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی،ایپسما کے رہنما کرنل ر فواد حنیف، آغا شھاب، عدنان نثار، عادل شاہ، راجہ نعمان قمر، کامران سیف، راجہ وسیم سیفی، ملک شھزاد،شاہد یوسف، شاہد جمیل، مسز سکینہ تاج، مسز لبنی رشید، عابد علی، و دیگر بھی موجود تھے