سی ای او ایجوکیشن کی تعیناتی کیخلاف 7ویں روز بھی احتجاج جاری رہا
راولپنڈی(محبوب صابر سے) ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی پر جاری احتجاج 7ویں روز میں داخل ہوگیا، احتجاج کرنے والی اساتذہ تنظیموں ،کلرک ایسو سی ایشن اور درجہ چہارم کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیدار گزشتہ روز سکول بند کروانے میں مصروف رہے اور دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف نے بھی اپنے دفتر میں بیٹھنے کے پہلے دن ہی ماتحت افسران کو سکول ہر صورت کھول کر تعلیم عام کرنے اور سکول بند کرانے والے اساتذہ و دیگر ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کرنے کے ساتھ ساتھ کار سرکار کے مقدمات کے اندراج کے لیے وائس میسج چلا دیا ہے ،احتجاج کے ساتویں روز پنجاب ٹیچرز یونین ،ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ،ایس ای ایس ،ہیڈ ماسٹر ز ایسو سی ایشن ،اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ،اساتذہ کے واٹس ایپ گروپوں میں دن بھر سی ای او ایجوکیشن کی حمائت اورمخالفت میں سرگرمیاںجاری رہیں ،اس ساری سرگرمیوں پر احتجاج کرنے والوں نے ہڑتال و احتجاج کو کامیاب قرار دیا لیکن دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف کا کہنا تھا کہ سکول تعلیم عام کرنے کیلئے ہوتے ہیں جس پر حکومتیں سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرتی ہیں،میں ان سکولوں کو کسی صورت سیاسی طورپر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دونگا۔