H.11 قبرستان میں خاتون کی تدفین میں تاخیر، چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن وزارت انسانی حقوق نے معاملے سے متعلق چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔3 اگست کو خبر شائع ہوئی تھی جس میں H.11 قبرستان کے سٹاف کے ناروا سلوک اور تاخیر کے باعث خاتون کی تدفین نماز عشاء کے بجائے صبحِ فجر کے وقت ہوئی تھی جس پر وزارت انسانی حقوق نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔