اویس خان اور غلام مرتضیٰ چانڈیو کی تحصیلدار کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(وقائع نگار)اویس خان اور غلام مرتضیٰ چانڈیو کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کے تحت نائب تحصیلدار اویس خان کو تحصیلدار اور غلام مرتضیٰ چانڈیو کو تحصیلدار سیٹلمنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جبکہ وقار شاہ نے اس معاملے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔