محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ میںڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران قانون اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، راولپنڈی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔