ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت افسوسناک ہے، شیخ وامق
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ وامق نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم کے دل سوگوار ہو گئے ہیں ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں فوج کے بہادر بیٹوں نے ہم وطنوں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں فوج کے یہ بہادر بیٹے ہمارا فخر ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا شیخ وامق نے کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کا انمول اثاثہ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے. پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک و قوم کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ پاک فوج پہلے کی طرح آج بھی بلوچستان. کے پی کے. جنوبی پنجاب سمیت دیگر مقامات پر متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔. انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. شیخ وامق نے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں موجودہ حکومت اور پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔