Waqt News
Thursday | August 11, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ رشید کا بیان
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع

یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے 

Aug 06, 2022 9:58 AM, August 06, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے 

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور ان کے چھ رفقاءکی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے کیوں کہ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے ساتھ شہید ہونے والوں میں ڈ ائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔یہ دھرتی کے وہ سپوت ہیں جو بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک حادثے کی وجہ سے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ان چھ افراد کی شہادت کوئی عام سانحہ نہیں ہے کیوں کہ لیفٹیننٹ سے لے کر ایک جنرل بننے تک کا جو کٹھن سفر ہے وہ کوئی معمولی سفر نہیں ہے اس میں کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا، جان ہتھیلی پر رکھ کر سرحدوں کی حفاظت کرنا پڑتی ہے، دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سینہ تان کر کھڑا ہونا پڑتا ہے، جسمانی و ذہنی امتحانات کا لا متناہی سلسلہ ہوتا ہے جس سے گزر کر ہی ایک لیفٹیننٹ میجر بنتا ہے، میجر جنرل بنتا ہے یا جنرل کے عہدے تک پہنچ پاتا ہے اور یہ سعادت والے ہوتے ہیں جو یہ عہدے پاتے ہیں اور پھر جام شہادت بھی نوش کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید بھی ان ہستیوں میں شامل ہو چکے ہیں جن کے نام کے آگے شہید درج ہو چکا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی پاکستان نے آرمی کے کلیدی عہدوں پر کام کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انہیں بہترین کارکردگی پر دو مرتبہ تمغہ بسالت سے نوازا گیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ وہ ایک قابل افسر تھے جن کی رحلت سے پاک آرمی کو ایک ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید نے مارچ 1989 ءمیں 6 آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاک فوج میں 33 سال تک فرائض سرانجام دیے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔دسمبر 2020 ءمیں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔جام شہادت نوش کرنے والے دھرتی کے اس عظیم سپوت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہیدکو نومبر 2020 ءمیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے۔

  بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں :وزیر اعلی پنجاب

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی ایک اہم تعیناتی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تھی۔جبکہ اس سے قبل 2012 ءمیں وہ بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈیفنس اتاشی بھی فائز رہے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید پاک فوج کے سخت ترین جنرلز میں شمار کئے جاتے ہیں جو ہمیشہ اپنے کام میں مگن اور وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے تھے۔ ان کے والد بھی پاک فوج میں صوبیدار میجر تھے جبکہ ان کے دو بیٹے فوج میں افسر ہیں۔ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دوسرے افسر ڈی جی کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی ہیں جنہیں میجر جنرل رینک پر فائض ہوئے ابھی صرف ایک ہفتہ ہی ہوا تھا۔ بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹینیٹ جنرل سرفراز شہید بڑے بے چین تھے اور ان کی کوشش تھی کہ مشکل میں گھرے ہوئے ان لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہوں نے 12کور کے جوانوں اور ایف سی کو ہدایات جاری کی ہوئی تھیں کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو ہر صورت بچایا جائے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے باقاعدہ ٹیمیں ترتیب دی ہوئی تھیں جو سیلاب میں پھنسے ہوئے شہریوں کی امداد کیلئے سرگرم ہیں۔بطور کو رکمانڈر انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے بہت سے کام کئے۔لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح تھی اور اس سے قبل جب بلوچستان کے بعض اضلاع میں ہیضہ کی وبا پھیلی تو انہوں نے فوجی جوانوں کو میدان عمل میں اتارا اور میڈیکل کیمپ قائم کئے پھر انہوں نے دشوارگزار مقامات جہاں لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں مشکلات تھیں وہاں کنویں کھدوائے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے تمام افسران پاکستان کے قابل فخر سپوت ہیں اور جنرل سرفرازعلی شہید نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ لا ¿اینڈ آرڈر اونرشپ کی ذمہ داری آپ ہی کی ہے اور جس طرح سے آپ کام کر رہے ہیں، جس طرح سے آپ اپنی شہادتیں دے رہے ہیں جس طرح آپ اپنی قربانیاں دے رہے ہیں وہ بے مثال ہیں۔کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کا کہنا تھا کہ اس میں،میں آپ کو یقین دلانا چاہوں گا کہ اس میں پاک فوج آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک

 اللہ پاک آپ کو کامیاب کر ے اور آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔ان کا یہ پیغام بتاتا ہے کہ وہ ایک سچے سپاہی اور قابل جرنیل تھے جو مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم رکھتے تھے اللہ تعالی جنرل سرفراز علی شہید اور ان کے رفقاءکی شہادت کو قبول و منظور فرمائے اور انہوں نے خدمت کا جو مشن چھوڑا ہے ان کے بعد آنے والوں کو اس مشن کی تکمیل کی سعادت نصیب فرمائے آمین۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ایف آئی اے کے پی ٹی آئی کو جاری ...

    Aug 10, 2022 | 12:57
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والی جے ...

    Aug 10, 2022 | 19:50
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    Aug 11, 2022 | 19:26
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ ...

    Aug 11, 2022 | 18:40
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے ...

    Aug 11, 2022 | 18:12
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

    Aug 11, 2022 | 17:51
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے ...

    Aug 11, 2022 | 17:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • ایک قدم پیچھے ہٹیں!!!!

    Aug 11, 2022
  • مسلم لیگی رکن نے بلین ٹری منصوبے کو بدنام ترین ...

    Aug 11, 2022
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • 1

    شہبازگل کی گرفتاری اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی تقاضے

  • 2

    دہشت گردی کا مرکز افغان سرزمین 

  • 3

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 4

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 1

    جمعرات، 12  محرم الحرام،   1444ھ، 11اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 14اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد اور ڈائمنڈ ...

    Aug 11, 2022
  • قرآن مجید کا غیر منقوط ترجمہ،ایک محیر العقول ...

    Aug 11, 2022
  • برین ڈرین: کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں۔۔۔

    Aug 11, 2022
  • عدالت عظمیٰ : حالیہ بحران و ممکنہ حل

    Aug 11, 2022
  • کشمیر میں استصواب کیلئے یو این او کو خط لکھا جائے 

    Aug 11, 2022
  • اس ملک کو چلنے دیں

    Aug 11, 2022
  • اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں

    Aug 11, 2022
  • مخدوم احمد محمود اور پیپلز پارٹی 

    Aug 11, 2022
  • یومِ استحصال کشمیر

    Aug 11, 2022
  • میں نے پاکستان بنتے دیکھا

    Aug 11, 2022
  • 1

    بزرگوں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کیوں؟ 

  • 2

    پٹرولنگ پولیس کی اصل ذمہ داری

  • 3

    گم کردہ رہ 

  • 4

    آزادی عظیم  نعمت 

  • 5

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کلام الامام (۱)

  • 2

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group